20 اگست 2012 - 19:30

تحریک طالبان پاکستان نے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کی بابت پاکستانی افواج کے حلقوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کو خوش آمدید کہنے کے لئے ہم نے خودکش بمباروں کے گروہ تیار کرلئے ہیں-

ابنا: پاکستانی ذرائع کے مطابق ایک ای میل پیغام میں تحریکِ طالبان پاکستان کے ترجمان احسان ا۔۔۔ احسان نے کہا ہے کہ اس نے آرمی ہیڈ کوارٹرز میں اپنے ذرائع سے ایک خاص انٹیلی جنس رپورٹ حاصل کی ہے جس سے ظاہر ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

احسان ا۔۔۔ احسان نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان نے خود کو مزاحمت کے لئے تیار کرلیا ہے –

پاکستانی فوج کے حکام نے ابھی تک اس بیان پر کوئی ردعمل اظہار نہیں کیا ہے -

واضح رہے کہ امریکہ پاکستان پر حقانی نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کے لئے دباو ڈالتا رہا ہے جس پر کابل میں امریکی سفارت خانے پر حملوں کے الزامات ہیں ۔.......

/169